پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر مقرر

وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد ڈاکٹر وسیم قاضی کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

October 3, 2026 · قومی
پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر مقرر

پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر مقرر

کراچی: پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کو جامعہ کراچی کا وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے، ان کی تعیناتی کی مدت چار سال ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد ڈاکٹر وسیم قاضی کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے قائم سرچ کمیٹی نے امیدواروں کی اہلیت اور کارکردگی کی بنیاد پر نمبر دیے تھے، جس کے بعد تین امیدواروں کے نام وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوائے گئے۔

ذرائع کے مطابق 2 اکتوبر کو وزیراعلیٰ سندھ نے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے انٹرویوز کیے، جن میں کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر معظم علی خان اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے رجسٹرار ڈاکٹر شفیق الرحمان شامل تھے۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری سے ڈاکٹر وسیم قاضی کو جامعہ کراچی کی سربراہی سونپ دی گئی۔