وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان
پہلے مرحلے کے تحت 4 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان، بنوں اور لکی مروت کے قافلے گنڈی چوک لکی مروت پہنچیں گے
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان
سہیل آفریدی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق مختلف اضلاع سے آنے والے قافلے مرحلہ وار لانگ مارچ میں شامل ہوں گے۔
پہلے مرحلے کے تحت 4 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان، بنوں اور لکی مروت کے قافلے گنڈی چوک لکی مروت پہنچیں گے۔ قافلہ وہاں سے روانہ ہوکر رات کرک کے قریب قیام کرے گا۔
5 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے کرک کے عوام بھی مارچ میں شامل ہوں گے، جس کے بعد قافلہ ساڑھے 12 بجے روانہ ہوگا اور رات کوہاٹ کے قریب قیام کرے گا۔
6 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے کوہاٹ، ہنگو، کرم اور اورکزئی کے قافلے مارچ کا حصہ بنیں گے۔ اس کے بعد قافلہ کوہاٹ سے پشاور کی جانب روانہ ہوگا اور رات پشاور کے متنی کے قریب قیام کیا جائے گا۔
7 اکتوبر کو دوپہر ساڑھے 12 بجے پشاور کے بڈھ بیر سے قافلہ روانہ ہوگا، جبکہ خیبر ضلع کے عوام بھی مارچ میں شامل ہوں گے۔ پشاور کے دیگر علاقوں سے آنے والے قافلے کوہاٹ روڈ پل اور موٹروے ٹول پلازہ پر مارچ کا حصہ بنیں گے۔ اس روز رات کا قیام چارسدہ انٹرچینج کے قریب ہوگا۔
8 اکتوبر کو دوپہر ساڑھے 12 بجے چارسدہ انٹرچینج سے قافلہ روانہ ہوگا، جہاں چارسدہ اور مہمند کے قافلے بھی شامل ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق 8 اکتوبر کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے آنے والے قافلے خیرآباد میں جمع ہوں گے اور رات وہیں قیام کریں گے۔ لانگ مارچ کے آئندہ مرحلے کے شیڈول کا اعلان خیرآباد میں کیا جائے گا۔