نوکری کا جھانسہ، لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں واقعے سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
نوکری کا جھانسہ، لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
لاہور: سندر پولیس نے نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم افتخار نے لڑکی کو نوکری کے انٹرویو کے بہانے ایک فلیٹ پر بلایا، جہاں اسے مبینہ طور پر ڈرا دھمکا کر زیادتی کی کوشش کی گئی۔
پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد سندر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں واقعے سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ نے کہا کہ خواتین کے خلاف جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے اور ایسے مقدمات میں ملزمان کو عدالت سے سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جاتے ہیں۔