سوراب، خضدار اور وڈھ میں قومی شاہراہ پر احتجاج کے خلاف دفعہ 144 نافذ

این 25 کی بندش کے باعث مریضوں، مسافروں، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

October 4, 2026 · قومی
سوراب، خضدار اور وڈھ میں قومی شاہراہ پر احتجاج کے خلاف دفعہ 144 نافذ

سوراب، خضدار اور وڈھ میں قومی شاہراہ پر احتجاج کے خلاف دفعہ 144 نافذ

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے سوراب، خضدار اور وڈھ میں قومی شاہراہ این 25 پر احتجاج، دھرنوں اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کے خلاف تین ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

بلوچستان حکومت کے معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی بلاتعطل روانی یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ این 25 کی بندش کے باعث مریضوں، مسافروں، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کے مطابق عوام کو درپیش مشکلات کم کرنے اور شاہراہ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

بابر یوسفزئی نے بتایا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو دفعہ 144 کے مؤثر نفاذ اور اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔