پاک بھارت سرحد پر فائرنگ، جاں بحق دو پاکستانی شہریوں کی نماز جنازہ ادا

نماز جنازہ میں اہلخانہ، عزیز و اقارب اور علاقہ مکینوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

October 4, 2026 · قومی
پاک بھارت سرحد پر فائرنگ، جاں بحق دو پاکستانی شہریوں کی نماز جنازہ ادا

پاک بھارت سرحد پر فائرنگ، جاں بحق دو پاکستانی شہریوں کی نماز جنازہ ادا

پاک بھارت سرحد پر بھارتی فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے دو پاکستانی شہریوں عظمت رسول اور محسن جٹ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں اہلخانہ، عزیز و اقارب اور علاقہ مکینوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں دونوں شہریوں کو ان کے آبائی علاقے جٹاں والی حویلی، لدھڑ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اہلخانہ نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتی فورسز میں اتنی ہمت ہے تو پاکستانی قوم کا کھل کر سامنا کریں۔ اہلخانہ نے بھارتی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

دوسری جانب سرحدی علاقوں کے شہریوں نے بھی فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک اور قابل مذمت اقدام قرار دیا۔

واقعے کے بعد متاثرہ خاندانوں میں غم کی فضا برقرار ہے، جبکہ مقامی افراد نے سرحدی علاقوں میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔