کوہاٹ میں قیام کے بعد پی ٹی آئی مارچ آج پشاور روانہ ہوگا
بند کمروں میں کیے جانے والے فیصلے قبول نہیں کیے جائیں گے، پی ٹی آئی کے مطالبات جائز اور آئینی ہیں جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان صوابی میں کیا جائے گا، سہیل آفریدی
کوہاٹ میں قیام کے بعد پی ٹی آئی مارچ آج پشاور روانہ ہوگا(فوٹو سوشل میڈیا ایکس)
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا ہے، جہاں سے قافلہ آج پشاور کی جانب روانہ ہوگا۔
سہیل آفریدی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بند کمروں میں کیے جانے والے فیصلے قبول نہیں کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات جائز اور آئینی ہیں جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان صوابی میں کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ انہیں دنیا کی تمام دولت بھی پیش کردی جائے تو وہ خریدے نہیں جا سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 اکتوبر سے ٹی ٹوئنٹی میچ شروع ہوگا۔