بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا، بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ

بجلی کی قلت کے باعث مختلف شہروں اور دیہی علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے

October 6, 2026 · قومی
بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا، بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ(فائل فوٹو)

بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا، بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ(فائل فوٹو)

اسلام آباد: ملک میں بجلی کی طلب اور پیداوار کے درمیان فرق 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا، جس کے باعث آنے والے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ذرائع کے مطابق متعدد بجلی گھر پیداوار سے باہر ہونے اور پن بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث قومی سطح پر بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا ہے۔ اس وقت ملک کو 4 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قلت کے باعث مختلف شہروں اور دیہی علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نظام میں بھی بجلی کی کمی 1500 میگاواٹ سے تجاوز کرگئی ہے۔ لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل، گیس اور پن بجلی سے پیداوار میں کمی شارٹ فال بڑھنے کی بڑی وجوہات میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو کے مختلف علاقوں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی جبری لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بجلی کی موجودہ قلت برقرار رہنے کی صورت میں آئندہ کئی روز تک صارفین کو شدید لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔