قلات میں ایس ایچ او اور گن مین لاپتا، اغوا کا خدشہ
دونوں اہلکاروں کی تلاش اور واقعے کی اصل صورتحال معلوم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
قلات میں ایس ایچ او اور گن مین لاپتا، اغوا کا خدشہ(فائل فوٹو)
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر سے خالق آباد پولیس تھانے کے ایس ایچ او علی اصغر نیچاری اور ان کے گن مین سلمان کے لاپتا ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او علی اصغر نیچاری معمول کی گشت کے لیے نجی گاڑی میں تھانے سے روانہ ہوئے تھے، تاہم کافی وقت گزرنے کے باوجود دونوں اہلکاروں سے رابطہ قائم نہیں ہوسکا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد ان کے مبینہ اغوا کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق ایس ایچ او اور گن مین کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید معلومات بھی جمع کی جا رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کی تلاش اور واقعے کی اصل صورتحال معلوم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔