اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈرپاس کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا
سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈرپاس کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا
اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈرپاس کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا، سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
تقریب کے دوران منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ کشمیر چوک انڈرپاس کی تعمیر پر ایک ارب 45 کروڑ 48 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔
منصوبے کے تحت اسلام آباد کے مصروف ترین کشمیر چوک پر تین رویہ انڈرپاس تعمیر کیا جائے گا، جسے ریکارڈ ایک ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انڈرپاس منصوبے کا مقصد اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے ساتھ شہریوں کے لیے سفری سہولتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر تک اسلام آباد کو پلاسٹک فری اور کیش لیس شہر بنانے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔