بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کہ ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ان کی دونوں بہنوں کو نظر بند کیا گیا ہے اور انہیں اہل خانہ یا وکلا سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔درخواست میں مؤقف
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور: جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔
درخواست ڈاکٹر عظمیٰ خان کے شوہر احد خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ان کی دونوں بہنوں کو نظر بند کیا گیا ہے اور انہیں اہل خانہ یا وکلا سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔
درخواست کے مطابق تینوں بہنوں کو معمول کی ادویات اور ضروری اشیاء فراہم کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی، جبکہ متعلقہ حکام کو ملاقات کے لیے درخواستیں بھی دی جاچکی ہیں۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ گھریلو خواتین کو اس طرح سخت قید میں رکھنا غیر قانونی ہے۔ ان کے مطابق ٹرائل کورٹ نے بھی تینوں بہنوں کی درخواست مسترد کردی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ان کی بہنوں تک وکلا اور اہل خانہ کو رسائی دینے کے احکامات جاری کیے جائیں۔