مکہ معاہدے سے متعلق رپورٹس قیاس آرائی ہیں، وزارت اطلاعات

سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان کا عزم واضح اور ناقابلِ سمجھوتہ ہے، جبکہ مشترکہ دفاع سے متعلق عملیاتی تفصیلات کو راز میں رکھنا ضروری ہے۔

October 6, 2026 · قومی
مکہ معاہدے سے متعلق رپورٹس قیاس آرائی ہیں، وزارت اطلاعات

مکہ معاہدے سے متعلق رپورٹس قیاس آرائی ہیں، وزارت اطلاعات

اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے مکہ معاہدے سے متعلق غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے انہیں قیاس آرائیوں پر مبنی قرار دیا ہے۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ معاہدے کے حوالے سے غیر ملکی خبر ایجنسی کی جانب سے شائع کی گئی رپورٹس میں غیر مصدقہ معلومات پیش کی گئی ہیں۔

بیان کے مطابق سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان کا عزم واضح اور ناقابلِ سمجھوتہ ہے، جبکہ مشترکہ دفاع سے متعلق عملیاتی تفصیلات کو راز میں رکھنا ضروری ہے۔

وزارت اطلاعات نے کہا کہ غیر مصدقہ اور گمنام ذرائع کی بنیاد پر سامنے آنے والی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ وزارت نے زور دیا کہ من گھڑت اعداد و شمار کے بجائے اس معاملے پر جاری کیے جانے والے سرکاری بیانات کو بنیاد بنایا جائے۔