بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر گرفتار

اڈیالہ روڈ پر کارروائی، پولیس چوکی منتقل، ملاقات کی درخواست دائر۔

October 6, 2026 · قومی
راولپنڈی، بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان گورکھپور ناکے سے حراست میں لے لیا گیا

راولپنڈی، بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان گورکھپور ناکے سے حراست میں لے لیا گیا

 

راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کو پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے گورکھپور ناکے پر پہنچے تھے۔

ابتدائی طور پر قاسم زمان کو اڈیالہ روڈ سے حراست میں لے کر قریبی پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد ازاں انہیں تھانہ صدر بیرونی منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق اس واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کے لیے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ایک باضابطہ درخواست بھی جمع کرا دی گئی ہے۔ اس درخواست کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق موصول ہونے والی معلومات انتہائی سنگین نوعیت کی ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر انتہائی حد تک بڑھنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ رانا ثناء اللہ، نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی سمیت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی جانب سے بھی ان معلومات کی تصدیق کی گئی ہے، لہذا ان کی صحت، سلامتی اور خیریت کا جائزہ لینے کے لیے فوری ملاقات ناگزیر ہو چکی ہے۔