لاہور ہائیکورٹ، بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
درخواست پر کل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا، جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم اور جسٹس محمد امجد پرویز شامل ہیں
لاہور ہائیکورٹ، بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔
درخواست پر کل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا، جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم اور جسٹس محمد امجد پرویز شامل ہیں۔ عدالت درخواست پر دوپہر 12 بجے سماعت کرے گی۔
بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواست میں نیب سمیت دیگر متعلقہ فریقین کو شامل کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل رفاقت علی ڈوگر جبکہ نیب کی طرف سے اسپیشل پراسیکیوٹر فاطمہ شاہد عدالت میں پیش ہوں گی۔
بشریٰ بی بی نے 16 نومبر 2023 کو اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔