گوادر میں موبائل فون کی دکان پر دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

October 7, 2026 · قومی
گوادر میں موبائل فون کی دکان پر دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

گوادر میں موبائل فون کی دکان پر دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

گوادر کے جنت بازار میں موبائل فون کی ایک دکان پر دستی بم حملے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم افراد نے جنت بازار میں واقع موبائل فون کی دکان کو دستی بم سے نشانہ بنایا، جس کے باعث دکان میں موجود تین افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی شناخت شوکت، ان کے بیٹے باقر اور ظفر کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق سندھ کے ضلع کشمور سے بتایا گیا ہے۔

واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ حملے کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق تاحال کسی تنظیم یا گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔