ناران اور بابوسر ٹاپ پر برفباری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی
برفباری کے باوجود وادی کاغان جانے والے تمام اہم راستے سیاحوں کے لیے کھلے ہیں، جبکہ آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے
October 7, 2026 · قومی
ناران اور بابوسر ٹاپ پر برفباری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی
مانسہرہ کے سیاحتی مقامات ناران اور بابوسر ٹاپ سمیت گرد و نواح کے پہاڑی علاقوں میں رات گئے برفباری ہوئی، جس کے بعد ہر طرف برف کی سفید چادر بچھ گئی۔
برفباری کے باعث بالائی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ گئی جبکہ اس کے اثرات میدانی علاقوں کے موسم پر بھی پڑے اور درجہ حرارت میں کمی محسوس کی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق برفباری کے باوجود وادی کاغان جانے والے تمام اہم راستے سیاحوں کے لیے کھلے ہیں، جبکہ آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔