8اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 21 برس بیت گئے

یہ تباہ کن زلزلہ پاکستان کی تاریخ کے بدترین قدرتی سانحات میں شمار ہوتا ہے، جس نے ہزاروں خاندانوں کی زندگیاں ہمیشہ کے لیے بدل دیں۔

October 8, 2026 · قومی
8اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 21 برس بیت گئے

8اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 21 برس بیت گئے

8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کو 21 برس بیت گئے، مگر اس سانحے کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔

8 اکتوبر 2005 کو آنے والے شدید زلزلے نے آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ زلزلے کے نتیجے میں تقریباً 80 ہزار افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ہزاروں خاندان متاثر اور بڑی تعداد میں آبادیاں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

شدید زلزلے نے آزاد کشمیر سمیت خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں گھروں، سرکاری عمارتوں، تعلیمی اداروں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا۔ متعدد علاقوں میں معمولات زندگی طویل عرصے تک بحال نہ ہوسکے۔

زلزلے کو دو دہائیاں گزرنے کے باوجود بحالی اور تعمیر نو کے بعض منصوبے مکمل نہیں ہوسکے۔ اطلاعات کے مطابق ہزارہ ڈویژن میں بحالی کے تقریباً 23 فیصد منصوبے اب بھی نامکمل ہیں۔

زلزلے سے متاثرہ نیو بالاکوٹ سٹی کا منصوبہ بھی تاحال مکمل نہیں ہوسکا، جس کے باعث 8 اکتوبر 2005 کے سانحے کے بعد شروع ہونے والی تعمیر نو کے عمل پر ایک بار پھر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

یہ تباہ کن زلزلہ پاکستان کی تاریخ کے بدترین قدرتی سانحات میں شمار ہوتا ہے، جس نے ہزاروں خاندانوں کی زندگیاں ہمیشہ کے لیے بدل دیں۔