کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی،فی یونٹ ایک روپے 11 پیسے اضافہ
یہ اضافہ اگست کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔
کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی،فی یونٹ ایک روپے 11 پیسے اضافہ
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ اگست کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔
نیپرا کے فیصلے کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین سے اضافی رقم اکتوبر کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر مجموعی طور پر تقریباً 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق متعلقہ صارفین کے اکتوبر کے بلوں میں کیا جائے گا۔