جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا

اجلاس سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں دن ڈیڑھ بجے ہوگا، جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کریں گے۔

October 8, 2026 · قومی
جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا

جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں دن ڈیڑھ بجے ہوگا، جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کریں گے۔

اجلاس کے دوران سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ سندھ ہائی کورٹ میں قائم آئینی بینچز کی موجودہ مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے، جس کے باعث مدت میں توسیع کا معاملہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور مسلم لیگ ن کے رکن آفتاب شیخ نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔