پنجگور میں پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم حملہ،اہلکار جاں بحق

حملہ آوروں نے پہلے گھر پر دستی بم پھینکا اور اس کے بعد خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

October 8, 2026 · جرم وسزا
پنجگور میں پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم حملہ،اہلکار جاں بحق

پنجگور میں پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم حملہ،اہلکار جاں بحق

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خدابادان میں پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم حملے اور فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار پیر جان کے گھر کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے پہلے گھر پر دستی بم پھینکا اور اس کے بعد خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

پولیس حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں پیر جان موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ حملے میں ملوث افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔