پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے جواب طلب کرلیا

درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لکی مروت میں ہونے والے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا گیا۔

October 8, 2026 · قومی
پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے جواب طلب کرلیا

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے جواب طلب کرلیا

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ کے دوران سرکاری وسائل کے مبینہ استعمال سے متعلق درخواست پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سیاسی سرگرمیوں کے لیے سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لکی مروت میں ہونے والے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نومبر 2025 میں اپنے ایک فیصلے میں سیاسی سرگرمیوں کے لیے سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی عائد کر چکی ہے۔

عدالت نے درخواست کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر جواب طلب کر لیا۔ عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر فریقین کا مؤقف سامنے آنے کے بعد معاملے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔