بلاول بھٹو زرداری جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت کیلئے نامزد
یہ نامزدگی پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفے کے بعد سامنے آئی ہے
بلاول بھٹو زرداری جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت کیلئے نامزد
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت کے لیے نامزد کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی نامزدگی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ نامزدگی پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفے کے بعد سامنے آئی ہے
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رکن شیخ آفتاب احمد بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے موجودہ ارکان کی تعیناتی کو دو سال مکمل ہوچکے ہیں، جس کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی سے نئے ارکان کی نامزدگیاں جلد متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق ارکان کی تبدیلی معمول کی کارروائی کا حصہ ہے۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی سے متعلق اہم آئینی فورم ہے۔