ن لیگ اور پی پی میں قانون سازی پر ڈیڈلاک ختم،30 بلز کی منظوری پر اتفاق
انتخابی اصلاحات کمیٹی میں پارلیمان کی تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی
October 8, 2026 · قومی
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی میں تعاون پر ڈیڈلاک ختم ہوگیا۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے قیام پر اتفاق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کمیٹی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دینے پر اتفاق ہوا ہے، کمیٹی میں پارلیمان میں شامل تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان آئی ایم ایف کی شرائط پر مبنی بلز سمیت 30 مختلف بلز کی منظوری پر بھی اتفاق ہوا ہے۔