فرسودہ نظام عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، لیاقت بلوچ

بجلی اور گیس کے نرخوں میں مسلسل اضافے نے عام شہریوں پر مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔

October 9, 2026 · قومی
فرسودہ نظام عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، لیاقت بلوچ

فرسودہ نظام عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، لیاقت بلوچ

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے ملک کے موجودہ نظام کو فرسودہ اور زوال پذیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، لیکن بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ان کے لیے ناقابل برداشت ہو چکی ہیں۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق بجلی اور گیس کے نرخوں میں مسلسل اضافے نے عام شہریوں پر مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔

لیاقت بلوچ نے پیٹرولیم لیوی کو حکومتی بھتہ خوری قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی اور آئی پی پیز سے متعلق مسائل کا خاتمہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے توانائی کے شعبے میں موجود مسائل حل کرنا ضروری ہے۔