ضلع خیبر میں فائرنگ، پولیس اہلکار کامران شہید،ملزمان فرار
پولیس اہلکار کامران اپنی رہائش گاہ سے ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اسے نشانہ بنایا۔
ضلع خیبر میں فائرنگ، پولیس اہلکار کامران شہید،ملزمان فرار
ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کامران شہید ہوگیا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جبکہ پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ جمرود کی حدود میں واقع علاقے جلال دین میں پیش آیا۔ پولیس اہلکار کامران اپنی رہائش گاہ سے ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اسے نشانہ بنایا۔
فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا، جبکہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق شہید اہلکار کا جسدِ خاکی جمرود اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
تاحال فائرنگ کے واقعے کی وجوہات اور ملزمان کی شناخت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔