نواز شریف جاتی امرا میں اپنی رہائش گاہ سے لندن کے لیے روانہ
دورے کے دوران وہ طبی معائنہ کرانے کے علاوہ مختلف ملاقاتیں بھی کرسکتے ہیں۔
نواز شریف جاتی امرا میں اپنی رہائش گاہ سے لندن کے لیے روانہ
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن روانہ ہوگئے، جہاں ان کے پانچ روز قیام اور طبی معائنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف جاتی امرا میں اپنی رہائش گاہ سے لندن کے لیے روانہ ہوئے۔ دورے کے دوران وہ طبی معائنہ کرانے کے علاوہ مختلف ملاقاتیں بھی کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق امور پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا، جس میں اہم وفاقی وزرا اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
اجلاس کے دوران وزارت داخلہ کے حکام خیبرپختونخوا میں سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیں گے، جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔