آئین کی بالادستی اور سیاسی استحکام کے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی،شاہد خاقان عباسی
ملک میں تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ نوجوانوں کے لیے روزگار اور ترقی کے مواقع پیدا کرنا بھی ضروری ہے۔
آئین کی بالادستی اور سیاسی استحکام کے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی،شاہد خاقان عباسی
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے آئین کی بالادستی اور سیاسی استحکام ناگزیر ہیں۔ ان کے مطابق ان دونوں کے بغیر معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہے۔
لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ نوجوانوں کے لیے روزگار اور ترقی کے مواقع پیدا کرنا بھی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو اب بھی ماضی کے طرزِ حکمرانی کے مطابق چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ نوجوانوں کی امیدوں اور خوابوں کو سمجھنے میں ناکامی ہوئی ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کے دورِ حکومت میں بھی مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی گئی، تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔