گوجر خان کے قریب خیبر میل حادثے کا شکار

واقعے کے باعث ریلوے ٹریک بند ہے اور اسے بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے۔حکام

October 11, 2026 · قومی
گوجر خان کے قریب خیبر میل حادثے کا شکار

گوجر خان کے قریب خیبر میل حادثے کا شکار

گوجر خان: کراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین خیبر میل کو گوجر خان ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا، جہاں ٹرین کی آخری بوگی پٹری سے اتر گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے باوجود ٹرین کو پشاور کی جانب روانہ کردیا گیا، تاہم پٹری سے اترنے والی آخری بوگی تاحال ریلوے ٹریک پر موجود ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے باعث ریلوے ٹریک بند ہے اور اسے بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ ٹریک کی بحالی کے بعد معمول کی آمدورفت بحال ہونے کی توقع ہے۔