سیالکوٹ لاہور موٹروے پر کار میں آگ بھڑک اٹھی

موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث گاڑی میں موجود دونوں افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

October 11, 2026 · قومی
سیالکوٹ لاہور موٹروے پر کار میں آگ بھڑک اٹھی

سیالکوٹ لاہور موٹروے پر کار میں آگ بھڑک اٹھی

سیالکوٹ: سیالکوٹ لاہور موٹروے پر ایک کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث گاڑی میں موجود دونوں افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق گاڑی میں آگ لگنے کی بظاہر وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے والے آلات اور خصوصی کمبل کی مدد سے شعلوں پر قابو پایا۔

ترجمان کے مطابق امدادی کارروائی میں سب انسپکٹر رمیز خان اور سب انسپکٹر عامر سجاد نے حصہ لیا۔ آتشزدگی کے باعث کار کو شدید نقصان پہنچا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان سینٹرل ریجن کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کو بھی طلب کرلیا گیا، جبکہ متعلقہ افسران موقع پر موجود رہے۔