حرمین الشریفین کا تحفظ تمام اہلِ ایمان کی مشترکہ ذمہ داری ہے:لیاقت بلوچ

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ دفاعی معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے محتاط انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

October 11, 2026 · قومی
حرمین الشریفین کا تحفظ تمام اہلِ ایمان کی مشترکہ ذمہ داری ہے:لیاقت بلوچ

حرمین الشریفین کا تحفظ تمام اہلِ ایمان کی مشترکہ ذمہ داری ہے:لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حرمین الشریفین کا تحفظ تمام اہلِ ایمان کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جبکہ سعودی عرب پر حملوں کے باعث دنیا بھر کے مسلمانوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مکہ دفاعی اتحاد خطے کے حالات کے تناظر میں اہمیت رکھتا ہے۔ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ دفاعی معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے محتاط انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ ایک نئی اور خطرناک صورت حال اختیار کر چکی ہے، جس کے اثرات پر پوری دنیا کی توجہ مرکوز ہے۔