کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی،فتنۃ الہندوستان کا دہشت گرد گرفتار
گرفتار ملزم کی شناخت فضل حق خان کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق فتنۃ الہندوستان سے بتایا جاتا ہے
کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی،فتنۃ الہندوستان کا دہشت گرد گرفتار
کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کا دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت فضل حق خان کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق فتنۃ الہندوستان سے بتایا جاتا ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک دستی بم بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر غیر ملکی ہینڈلر کی ہدایات پر کراچی میں موجود تھا اور حساس مقامات سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم پڑوسی ملک سے دہشت گردی کی تربیت بھی حاصل کر چکا ہے۔ حکام کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔