جامعہ کراچی میں تعلیمی سال 2027 کے داخلہ ٹیسٹ،7 ہزار سے زائد امیدواروں کی شرکت

داخلہ ٹیسٹ بی ایس، بی ایڈ آنرز، بی ای، ڈی پی ٹی اور فارمیسی کے مارننگ و ایوننگ پروگرامز کے لیے لیا گیا

October 11, 2026 · قومی
جامعہ کراچی میں تعلیمی سال 2027 کے داخلہ ٹیسٹ،7 ہزار سے زائد امیدواروں کی شرکت

جامعہ کراچی میں تعلیمی سال 2027 کے داخلہ ٹیسٹ،7 ہزار سے زائد امیدواروں کی شرکت

کراچی: جامعہ کراچی میں تعلیمی سال 2027 کے مارننگ پروگرام کے تحت مختلف شعبہ جات میں داخلوں کے لیے ٹیسٹ منعقد کیا گیا، جس میں 7 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا۔

داخلہ ٹیسٹ بی ایس، بی ایڈ آنرز، بی ای، ڈی پی ٹی اور فارمیسی کے مارننگ و ایوننگ پروگرامز کے لیے لیا گیا۔ جامعہ کے مطابق مختلف شعبہ جات میں امتحان کے انعقاد کے لیے 20 مراکز قائم کیے گئے تھے۔

امتحان میں شریک طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کی سہولت کے لیے جامعہ کراچی کے تمام داخلی دروازوں پر پوائنٹس بسوں کی دستیابی یقینی بنائی گئی۔ ان بسوں کے ذریعے امیدواروں کو امتحانی مراکز تک پہنچانے اور امتحان کے بعد واپس داخلی دروازوں تک لانے کی سہولت فراہم کی گئی۔