مردان میں 12 اکتوبر کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولز، کالجز اور جامعات مذکورہ تاریخ کو بند رہیں گے،ڈپٹی کمشنر مردان
فائل فوٹو
مردان:خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں 12 اکتوبر کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مردان کے مطابق ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولز، کالجز اور جامعات مذکورہ تاریخ کو بند رہیں گے۔
حکام کا کہنا تھا 12 اکتوبر کو منعقد ہونے والے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ قرار دے دیے گئے ہیں، اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کے حکام اور تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔
اعلان کے بعد طلبہ، والدین اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کی بندش اور امتحانات کی منسوخی سے متعلق اپنے اداروں سے جاری ہونے والی ہدایات سے آگاہ رہیں، تاہم، امتحانات کی نئی تاریخوں کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔