بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کے نام جیل حکام ارسال

جیل کے اطراف راولپنڈی پولیس کے سکیورٹی انتظامات سخت، اضافی نفری تعینات

October 12, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، نیاز اللہ نیازی اور وکیل خالد یوسف چودھری کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وکیل فیصل ملک، چودھری اویس اور غلام مصطفیٰ بلوچ بھی ملاقات کے لیے نامزد افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

فہرست میں شامل تمام رہنماؤں اور وکلا کی کل اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے، جہاں وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس کی جانب سے جیل کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔