چاند نظر آ گیا، کل یکم جمادی الاوّل ہوگی
چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، یکم جمادی الاوّل منگل 13 اکتوبر کو ہوگی۔
October 12, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: ملک میں چاند نظر آ گیا، یکم جمادی الاوّل 1448ھ منگل 13 اکتوبر کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت لاہور میں ہوا۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ جمادی الاوّل کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، لہٰذا یکم جمادی الاوّل منگل 13 اکتوبر کو ہوگی۔