پشاور میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا اعلان
گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے باعث پشاور میں ایک روز کے لیے تعلمی ادارے اور بی آر ٹی سروس بند کردی گئی تھی۔
October 12, 2026 · قومی
فائل فوٹو
پشاور: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد پشاور کے تمام تعلیمی ادارے اور ریڈ لائن بی آر ٹی سروس کو کل منگل سے کھول دیا جائے گا۔
گورنر راج کے بعد ایک روز کے لیے بند تمام تعلیمی ادارے آج کھول دیے جائیں گے۔ صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے باعث پشاور میں ایک روز کے لیے تعلمی ادارے اور بی آر ٹی سروس بند کردی گئی تھی۔
حالات معمول پر آنے کے بعد خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ تعلیمی ادارے بھی آج کھول دیے جائیں گے، پشاور میں بی آر ٹی سروس بھی آج سے مکمل فعال ہوگی۔