پنجاب پولیس نے اقرار الحسن کو گرفتار نہیں کیا،عظمیٰ بخاری
اقرار الحسن کے بارے میں جیسے ہی کوئی مصدقہ اطلاعات موصول ہوں گی، ان کے اہل خانہ کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
October 13, 2026 · قومی
فائل فوٹو
لاہور: اقرار الحسن کی گرفتاری پر وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کا بیان آ گیا ۔
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے اقرار الحسن کو گرفتار نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اقرار الحسن کے بارے میں جیسے ہی کوئی مصدقہ اطلاعات موصول ہوں گی، ان کے اہل خانہ کو آگاہ کر دیا جائے گا۔