آٹے کے نرخ میں کمی کیلیے وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا فیصلہ

گندم اور آٹے کی سپلائی ڈبل کرنے کے تین دن بعد مہنگا آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

November 23, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں انہوں نے نرخوں میں کمی کیلیے گندم اور آٹے کی سپلائی ڈبل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گندم اور آٹے کی سپلائی ڈبل کرنے کے تین دن بعد مہنگا آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم بھی دے دیا۔

مریم نواز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں آٹے کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ نے آٹے کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ مافیاز کو آٹے کے نرخ میں من مانی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عوام کو سستی گندم اور آٹے کی فراہمی کا عہد ہر صورت نبھائیں گے۔