کپتان شاہین آفریدی کی وفاقی وزیر عطا تارڑ سے ملاقات

شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ہمیشہ بھرپور جذبے، عزم اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔عطا اللہ تارڑ

October 13, 2026 · اسپورٹس
کپتان شاہین آفریدی کی وفاقی وزیر عطا تارڑ سے ملاقات

کپتان شاہین آفریدی کی وفاقی وزیر عطا تارڑ سے ملاقات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ملاقات کی، جس میں مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

عطا اللہ تارڑ نے شاہین شاہ آفریدی کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ہمیشہ بھرپور جذبے، عزم اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے شاہین شاہ آفریدی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔