خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق،پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج طلب
اجلاس آج شام سوا 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوں گے۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم کی سفارش پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس طلب کیے ہیں
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق،پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج طلب
اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج طلب کر لیے ہیں۔
دونوں ایوانوں کے اجلاس آج شام سوا 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوں گے۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم کی سفارش پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس طلب کیے ہیں، جبکہ اجلاسوں کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاسوں میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے متعلق بل پیش کیے جانے کا امکان ہے، جن پر ایوانوں میں غور کیا جائے گا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی آج شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں اہم سیاسی اور پارلیمانی امور پر مشاورت متوقع ہے۔