خیبرپختونخوا کے آئی جی پولیس کے تبادلے کا وائرل نوٹیفکیشن جعلی قرار

اس دستاویز پر 11 اکتوبر 2026 کی تاریخ درج تھی، جبکہ ایک سیکشن افسر کے نام سے دستخط بھی موجود تھے۔

October 13, 2026 · قومی
خیبرپختونخوا کے آئی جی پولیس کے تبادلے کا وائرل نوٹیفکیشن جعلی قرار

خیبرپختونخوا کے آئی جی پولیس کے تبادلے کا وائرل نوٹیفکیشن جعلی قرار

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق خبروں کے درمیان آئی جی پولیس ذوالفقار حمید کے تبادلے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی نکلا۔

وائرل دستاویز میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر ذوالفقار حمید کو عہدے سے تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس دستاویز پر 11 اکتوبر 2026 کی تاریخ درج تھی، جبکہ ایک سیکشن افسر کے نام سے دستخط بھی موجود تھے۔

تاہم، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع نے اس نوٹیفکیشن کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ ذوالفقار حمید کے تبادلے سے متعلق ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔

حکام نے عوام اور ذرائع ابلاغ پر زور دیا ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات کو آگے پھیلانے سے گریز کریں اور خبروں کی تصدیق کے لیے صرف مستند اور سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔