پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی 20 آج،شاہینوں کی وائٹ واش پر نظریں
تیسرے مقابلے سے قبل سری لنکن ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی 20 آج،شاہینوں کی وائٹ واش پر نظریں
راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں تین میچوں کی سیریز کے آخری ٹی 20 مقابلے میں آج آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور وہ آخری میچ جیت کر سری لنکا کو وائٹ واش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
تیسرے مقابلے سے قبل سری لنکن ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی۔
یاد رہے کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 216 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 133 رنز پر محدود ہو گئی۔