چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے غیر ملکی دوروں کی منظوری
ان دوروں کے لیے 14 سے 21 اکتوبر اور 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2026 تک کی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے غیر ملکی دوروں کی منظوری
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کی سفارش پر چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے بیرون ملک دوروں کی منظوری دے دی ہے۔ دونوں عدالتی سربراہان اکتوبر میں مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کو برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں کے لیے اجازت نامہ اور بیرون ملک قیام کے دوران رخصت کی منظوری دی گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ان دوروں کے لیے 14 سے 21 اکتوبر اور 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2026 تک کی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔
دوسری جانب صدر مملکت نے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے دورہ آذربائیجان کی بھی منظوری دے دی ہے۔ وہ 19 سے 22 اکتوبر 2026 تک آذربائیجان میں منعقد ہونے والی ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرہ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ایوان صدر کے مطابق دونوں عدالتی سربراہان کے غیر ملکی دوروں کی منظوری وزیر اعظم کے مشورے پر دی گئی ہے، جبکہ اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔