بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
رواں سال اب تک بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 8 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کے چالان کیے جا چکے ہیں
بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 8 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کے چالان کیے جا چکے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام چیف ٹریفک افسران اور ضلعی ٹریفک افسران کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
دوسری جانب لاہور ٹریفک پولیس بھی بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جہاں اب تک ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد کے چالان کیے جا چکے ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام اضلاع میں ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ پڑتال کی مہم مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے جلد از جلد اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔