معاذ صداقت کو 360 ڈگری بیٹر کا خطاب مل گیا

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں معاذ صداقت نے صرف 51 گیندوں پر 96 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے

October 13, 2026 · اسپورٹس
معاذ صداقت کو 360 ڈگری بیٹر کا خطاب مل گیا

معاذ صداقت کو 360 ڈگری بیٹر کا خطاب مل گیا

پاکستان کے نوجوان بلے باز معاذ صداقت کی سری لنکا کے خلاف دھواں دار بیٹنگ نے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ایان بشپ کو بھی متاثر کر دیا، جنہوں نے انہیں بہترین 360 ڈگری بیٹر قرار دیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں معاذ صداقت نے صرف 51 گیندوں پر 96 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ وہ اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی سنچری مکمل کرنے سے صرف 4 رنز کی دوری پر رہ گئے۔

ایان بشپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں معاذ صداقت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں 2026 کیریبین پریمیئر لیگ میں جمیکا کنگز مین کی جانب سے کھیلتے ہوئے اس نوجوان کھلاڑی کی صلاحیتیں دیکھ کر خوشی ہوئی تھی۔

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر نے مزید کہا کہ معاذ صداقت نے اپنی اچھی فارم پاکستان کے لیے بھی برقرار رکھی ہے اور وہ ان کے روشن مستقبل کے لیے پُرامید ہیں۔

ایان بشپ نے نوجوان پاکستانی بلے باز کو سراہتے ہوئے انہیں ایک اچھا 360 ڈگری بیٹر قرار دیا۔ کرکٹ میں اس اصطلاح کا استعمال ایسے بلے باز کے لیے کیا جاتا ہے جو میدان کے مختلف حصوں میں منفرد انداز سے شاٹس کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔