9 سال ڈیوٹی سے غائب ڈاکٹرز کو برطرف کرنے کی سفارش

متعلقہ ڈاکٹروں کو متعدد مرتبہ ان کے گھروں کے پتوں پر سرکاری مراسلے بھی ارسال کیے گئے، تاہم کسی نے بھی جواب میں محکمے سے رابطہ نہیں کیا۔

October 13, 2026 · قومی
9 سال ڈیوٹی سے غائب ڈاکٹرز کو برطرف کرنے کی سفارش

9 سال ڈیوٹی سے غائب ڈاکٹرز کو برطرف کرنے کی سفارش

پشاور: خیبر پختونخوا میں طویل عرصے سے ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے 26 میڈیکل افسران کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ان ڈاکٹروں نے پیشگی اجازت کے بغیر طویل مدت تک ڈیوٹی سے غیرحاضری اختیار کیے رکھی، جس پر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ غیرحاضر ڈاکٹروں کے خلاف متعلقہ قواعد کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان میں بعض ڈاکٹرز 2017 سے ڈیوٹی پر نہیں آئے، جبکہ کچھ کی غیرحاضری کا دورانیہ 8 سے 9 سال تک پہنچ چکا ہے۔ بعض ڈاکٹرز تقریباً 2 سال سے بھی غیرحاضر ہیں۔

محکمہ صحت کے اعلامیے کے مطابق متعلقہ ڈاکٹروں کو متعدد مرتبہ ان کے گھروں کے پتوں پر سرکاری مراسلے بھی ارسال کیے گئے، تاہم کسی نے بھی جواب میں محکمے سے رابطہ نہیں کیا۔

محکمہ صحت نے غیرحاضری کی طویل مدت اور پیشگی منظوری نہ لینے کو بنیاد بناتے ہوئے 26 میڈیکل افسران کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی اور برطرفی کی سفارش کی ہے۔