ہسپتال کے کمرے سے شراب برآمدگی کیس، شرجیل میمن سمیت تمام ملزمان بری

استغاثہ ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا اور ان کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے جاسکے۔

October 13, 2026 · قومی
ہسپتال کے کمرے سے شراب برآمدگی کیس، شرجیل میمن سمیت تمام ملزمان بری

ہسپتال کے کمرے سے شراب برآمدگی کیس، شرجیل میمن سمیت تمام ملزمان بری

کراچی: ضیاء الدین ہسپتال کے کمرے سے شراب برآمدگی کے آٹھ سال پرانے مقدمے میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سمیت تمام نامزد ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا اور ان کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے جاسکے۔

عدالت نے شرجیل انعام میمن کے علاوہ مقدمے میں نامزد مشتاق، شکر دین، محمد جان، حبیب اللہ اور نسیم شجاع کو بھی عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا۔

شرجیل میمن کی وکیل کے مطابق فرانزک اور طبی رپورٹس سے ثابت ہوا تھا کہ برآمد ہونے والی بوتلوں میں شراب کے بجائے شہد اور زیتون کا تیل موجود تھا۔

عدالت نے شواہد کی عدم دستیابی کے باعث آٹھ سال سے زیرِ سماعت مقدمے میں تمام ملزمان کی بریت کا فیصلہ سنادیا۔