لاہور میں جعفر ایکسپریس پلیٹ فارم پر پٹری سے اتر گئی،رحمان بابا ایکسپریس بھی حادثے کا شکار
پشاور جانے والی دونوں ٹرینوں کو حادثات، ریلوے حکام کی جانب سے ابتدائی تحقیقات جاری
October 13, 2026 · قومی
لاہور ریلوے اسٹیشن پر کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی کوچ نمبر پانچ پٹری سے اتر گئی۔
لاہور: رحمان بابا ایکسپریس کو ملتان کے قریب شیر شاہ اسٹیشن پر پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے دوران ہی دوپہر کے وقت لاہور اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس بھی پٹری سے اتر گئی۔
اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کے ساتھ لاہور میں کوچ نمبر پانچ تبدیل کرکے لگائی گئی تھی، جو پلیٹ فارم پر ہی پٹری سے اتر گئی۔
دونوں حادثات پشاور جانے والی ٹرینوں کو پیش آئے۔
رحمان بابا ایکسپریس کراچی سے جبکہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی۔