خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ ختم کرنے کی خبریں بے بنیاد ، ثمر بلور نے تردید کردی

پروفیسر نوشیروان برکی کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جعلی ہے،ہم کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے۔ایکس پر پوسٹ

October 13, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ثمر بلور نے صوبے میں صحت کارڈ ختم کیے جانے کی خبریں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے منسوب بیان بے بنیاد ہے۔

ثمر بلور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کے حوالے سے چند عناصر پراپیگنڈا پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں،پروفیسر نوشیروان برکی کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جعلی ہے۔ہم کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے۔

خیبرپختونخوا کے عوام کی خدمت اور شفاف کارکردگی ہماری اولین ترجیح ہے۔عوام کے مفاد میں تمام فلاحی منصوبے جاری رکھیں گے، کہیں بھی غفلت یا بے ضابطگی سامنے آئی تو بلاامتیاز احتساب ہوگا۔