بہاولپور سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ سے حلف لیا۔
October 13, 2026 · قومی
اقبال چنڑ حلف لے رہے ہیں
اسلام آباد:بہاولپور سے مسلم لیگ ن کے منتخب رکن قومی اسمبلی ملک منیر اقبال چنڑ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، وزیراعظم شہباز شریف بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ سے حلف لیا۔