سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی

October 13, 2026 · قومی
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 184 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے فوراً بعد مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متحرک ہو گئی ہیں، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔